آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

admin بتاریخ 2025-10-22 07:59:48
27 مشاہدات
علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

تبصرے

تبصرہ کریں