آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

یوکرین جنگ بندی کیلئے دباؤ، امریکا نے روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

admin بتاریخ 2025-10-23 07:25:44
23 مشاہدات
یوکرین جنگ بندی کیلئے دباؤ، امریکا نے روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

مریکا نے روس پر  پر نئی پابندیاں عائد کردیں، امریکی حکام نے واضح کیاکہ روس پر  پابندیوں کا مقصد صدر  پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ  ڈالنا ہے۔

امریکا نے  روس کی دو  بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft)  اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندی عائد کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج بہت بڑا دن ہے ، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائی اور  یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنےکی کوشش کررہا ہوں۔ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی

تبصرے

تبصرہ کریں