آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

امریکا اور چین کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنےکیلئے تیار ہیں، پاکستانی سفیر

admin بتاریخ 2025-10-23 07:28:02
23 مشاہدات
امریکا اور چین کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنےکیلئے تیار ہیں، پاکستانی سفیر

ریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے پاکستان کو سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم اپنی عوام کی سلامتی کو دہشت گردوں کے رحم  وکرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو بین الاقوامی بارڈر کے طور پر لیا جانا تاریخی حقیقت ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں