آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

admin بتاریخ 2025-10-23 07:33:28
23 مشاہدات
وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

 پاکستانی اسکواڈز کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے کیاگیا ہے۔

 سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے یہی اسکواڈز برقرار رہیں گے۔

بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سابق کپتان بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد  وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں جب کہ فخر زمان، حارث رؤف اور  سفیان مقیم کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں