آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائی جلد گرفتار ہونگے: عظمیٰ بخاری

admin بتاریخ 2025-10-23 07:56:02
60 مشاہدات
رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائی جلد گرفتار ہونگے: عظمیٰ بخاری

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے اور دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، گاڑیاں چھینی گئیں، آگ لگائی گئی اور شہری املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو جلانا اور غیر مسلموں سے زیادتی کا ہمارا مذہب درس نہیں دیتا، غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے چیزوں کو جلایا، ٹی ایل پی کے لوگوں سے فائر آرمز کی گولیاں بھی ملیں، کیل لگے ڈنڈے، غلیل اور پستول استعمال کیے گئے، پولیس والوں کو انہی پسٹلز کی گولیاں لگی ہیں، انہی کی گولیوں سے لوگ مرے۔

تبصرے

تبصرہ کریں