آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

admin بتاریخ 2025-10-24 07:20:06
31 مشاہدات
پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی : پاکستان میں کھیلوں کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اب دنیا کے بڑے بڑے کھیلوں کے میدانوں سے براہِ  راست ایکشن  اپنے ناظرین تک  پہنچائے گا۔

”جیوسوپر“نے بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ”مائیکو“ کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت اب انگلش پریمیئر لیگ، ومبلڈن، فارمولا ای،  ورلڈ اسکواش فیڈریشن ایونٹس، کراٹے، کرکٹ اور دیگر عالمی سطح کے مقابلے پاکستانی ناظرین براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

اس معاہدے کے نتیجے میں ”جیوسوپر“ نے نا صرف کھیلوں کی نشریات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے بلکہ پاکستانی شائقین کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ایکشن میں دیکھ سکیں۔

جیو سوپر اور مائیکو کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور عالمی ایونٹس تک عوامی رسائی کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ اب پاکستانی مداح نا صرف اپنے مقامی ہیروز بلکہ بین الاقوامی اسٹارز کی کارکردگی بھی براہِ راست اور ہائی ڈیفینیشن کوالٹی میں دیکھ سکیں گے۔

اس موقع پر مائیکو کے ایم ڈی عمیر معصوم کا کہنا تھا کہ کھیل کے دیوانوں کے لیے آج بہت اہم دِن ہے۔ جیوسوپر پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ہے جس نے کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اِسی طرح ”مائیکو“ نے بھی عوام میں اپنی جگہ بنائی ہے اور پاکستانی عوام کی بڑی تعداد ”مائیکو“ ایپ کے ذریعے کھیلوں سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ ہمارے پاس کئی کھیلوں کے ایکسکلوسیو رائیٹس ہیں جو اب ناظرین ”جیوسوپر“ کی اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ایسے ہی ”جیو سوپر“ جومقابلے براہ راست نشر کرے گا وہ ہم اپنی ایپ کے ذریعے براہ راست ناظرین تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیو سوپر اور مائیکو کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاکستانی عوام کو بہتر سے بہترین اسپورٹس کوریج فراہم کرے گا۔ ہمارا معاہدہ پانچ برس کا ہے اور ہم ملکر جدوجہد کریں گے کہ شائقین کھیل اسپورٹس ایونٹس سے خوب لطف اندوز ہوسکیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں