آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا

admin بتاریخ 2025-10-24 07:22:36
27 مشاہدات
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز  ملتان سلطانز  کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا اور اس لیگل نوٹس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور  بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

علی ترین نے کہا کہ وہ لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دھمکیوں سے چپ ہوجاؤں گا تو یہ آپکی غلط فہمی ہے۔

علی ترین کا ویڈیو  پیغام میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے بیٹھنےکو تیار ہوں لیکن آج تک رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے مسائل جاننے کے لیے کسی نے ایک  کال یا ای میل نہیں کی۔

تبصرے

تبصرہ کریں