آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

admin بتاریخ 2025-10-24 07:41:13
28 مشاہدات
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

اولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ 

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت  انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ 

علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ 

 جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ 

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی اس سے قبل علیمہ خان کے پیش نا ہونے پر 4 مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ 

اس کے علاوہ عدالت علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے بھی ضب

تبصرے

تبصرہ کریں