آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

امریکی نائب صدر نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیدیا

admin بتاریخ 2025-10-24 09:22:43
45 مشاہدات
امریکی نائب صدر نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیدیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق ووٹنگ کو احمقانہ سیاسی حربہ قرار  دے دیا۔ 

اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بے وقوفانہ تھا اور وہ ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتے ہیں۔

جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار رہے گا تاہم اگر اسرائیلی پارلیمنٹ علامتی ووٹ دینا چاہتی ہے تو دے دے لیکن ہم اس سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے غیرقانونی بل کی پہلے مرحلے میں منظوری دی تھی۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں