آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی: فیصل کریم کنڈی

admin بتاریخ 2025-10-27 07:17:55
29 مشاہدات
بہت جلد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی: فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے ہم نے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے، بہت جلد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، ہم نے اپنی تعداد پوری کی، بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔

تبصرے

تبصرہ کریں