آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ

admin بتاریخ 2025-10-27 10:11:40
33 مشاہدات
پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ

vواشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے بڑھتے تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم جانتے ہیں کہ انہیں خدشات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت نے پاکستان امریکا کے بڑھتے تعلقات پر کوئی اعتراض یا خدشہ ظاہر کیا؟ اس پر مارکو روبیو نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہوا البتہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت کو اس بارے میں خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کی وجہ سے بھارت کے خدشات فطری ہیں، بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ ہمیں بہت سے ممالک کے ساتھ تعلقات رکھنے ہوتے ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹیجک تعلقات کو وسعت دینے کا موقع دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں