آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ملاقات پر اظہار مسرت، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

admin بتاریخ 2025-10-28 07:08:57
22 مشاہدات
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ملاقات پر اظہار مسرت، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ملاقات میں تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے  شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک اور  عوام کے درمیان گہری شراکت داری اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

تبصرے

تبصرہ کریں