آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ایف بی آر کیلئے خطرے کی گھنٹی، انکم ٹیکس جمع کرانے والوں میں 10 لاکھ نے آمدن صفر ظاہر کی

admin بتاریخ 2025-10-28 07:09:38
23 مشاہدات
ایف بی آر کیلئے خطرے کی گھنٹی، انکم ٹیکس جمع کرانے والوں میں 10 لاکھ نے آمدن صفر ظاہر کی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اب تک 55 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 33 فیصد ریٹرنز میں آمدن صفر یا برائے نام ظاہر کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایف بی آر کو معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 10 لاکھ ٹیکس دہندگان نے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم آمدن ظاہر کی ہے۔

اس صورتحال نے ایف بی آر کے اندر خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، اور اب ادارہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کے لیے بڑے پیمانے پر آڈٹ پلان تیار کر رہا ہے۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ"ہم نے 9 لاکھ 77 ہزار ریٹرنز کی نشاندہی کی ہے جن میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں کم آمدن ظاہر کی گئی۔ بعض برآمد کنندگان نے اپنی ریٹرنز میں نقصان ظاہر کیا ہے۔ 

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ 31 اکتوبر 2025 کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد ان ٹیکس دہندگان کو نوٹس بھیجے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ریٹرنز دوبارہ جمع کرائیں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔"

تبصرے

تبصرہ کریں