آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا

admin بتاریخ 2025-10-29 06:32:28
21 مشاہدات
عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا

اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دورِ حکومت میں علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کیخلاف صوبے میں درج تقریباً تمام مقدمات نمٹا دیے۔ 

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9 مئی 2023ء کے احتجاج کے سلسلے میں 319 کیسز درج کیے گئے تھے، ان میں سے 268 کیسز پولیس اور استغاثہ کی مدد سے قانوناً عدالتی تقاضے پورے کرتے ہوئے انجام کو پہنچائے گئے، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ یہ کیس ’’بلیک میل کرنے کی چال‘‘ کے طور پر دوبارہ نہ کھولے جا سکیں۔ 

وقاص اکرم شیخ کے مطابق سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز قانونی تقاضوں کے ذریعے نمٹا کر گنڈا پور نے شاندار کام کیا اور پی ٹی آئی کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 51 کیسز ایسے ہیں جو اب تک پراسیس میں ہیں کیونکہ ملزمان غیر حاضر ہیں، تاہم یہ بھی جلد نمٹا دیے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 29 کیسز میں سے

تبصرے

تبصرہ کریں