آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

admin بتاریخ 2025-08-19 09:18:38
44 مشاہدات
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  نےآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  دریائے راوی میں نچلے سے درمیانےدرجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جسڑکے مقام پر 55  سے  60  ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ہورہا ہے جب کہ شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 28 ہزارکیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کاالرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

 پی ڈی ایم اے  ترجمان کا کہنا ہے کہ  دریائے راوی کے پاٹ میں موجود شہریوں کے انخلاکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

تبصرے

تبصرہ کریں